نئی دہلی،یکم فروری(ایجنسی)نائب صدر حامد انصاری ہندستان اور مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ آج برونئی اور تھائی لینڈ کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
اس دورے ممیں مسٹر انصاری دونوں ممالک کی اعلی قیادت کے
ساتھ ملاقات کرکے دو طرفہ تعاون کے مختلف امور پر بحث کے علاوہ باہمی تعلقات کو اور گہرا کرنے کے امکانات کا جائزہ بھی لیں گے۔
نائب صدر اس سے پہلے گزشتہ سال نومبر میں ہی برونئی جانے والے تھے لیکن اسی درمیان انڈونیشیا میں ایک آتش فشاں کے پھٹ جانے سے اڑانے انہیں اپنا دورہ مختصرکرکے انڈونیشیا سے براہ راست وطن لوٹنا پڑا تھا۔